head design

مکتب رجسٹریشن

head design

مکتب رجسٹریشن کے لیے پالیسیز /شرائط

مکتب رجسٹریشن کے لیے شرائط درج ذیل ہیں:

  • علمِ دین فاؤنڈیشن کے قیام کا مقصد علم کی روشنی کو عام کرنا اور ضرورت ِعلم کو پورا کرنا ہے۔ رجسٹریشن کے لیے دی جانے والی درخواست کا حقیقی ضرورت پر مبنی ہونا لازمی ہے۔
  • جو مکاتب صرف ادارے کے زیر انتظام کام کرنا چاہتے ہیں ان کی رجسٹریشن کے لیے ضروری ہے کہ وہ ادارے کی پالیسی اور اصول ضوابط کے مطابق کام کریں۔
  • جو مکاتب ادارے سے ماہانہ وظیفے کی صورت میں مالی تعاون بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ اس مدمیں کسی اور ادارے کی طرف سے فنڈنگ یا کسی دوسرے ذریعے سے آمدنی کا انتظام نہ ہو۔
  • ادارے کی طرف سے بچوں کو فری تعلیم دی جاتی ہے اس لیے مکتب کے طلبہ سے فیس وصول نہیں کی جا سکتی۔
  • رجسٹریشن کے بعد مکتب میں خدمات کے لیے ایسے معلم/ معلمہ کی تقرری ضروری ہے جو ناظرہ قرآن کریم اور ادارے کی طرف سے مکتب کے لیے جاری کردہ نصاب پڑھانے کی اہلیت رکھتے ہوں۔صلاحیت کو جانچنے کے لیے تقرری سے قبل ادارے کی طرف سے جائزہ اور انٹرویو ہوگا۔ تقرری کے لیے جائزے اور انٹرویو میں کامیابی ضروری ہے۔
  • ادارے کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی وجہ سے مکتب کو عارضی طور پر غیر فعال کرے یا رجسٹریشن کو مکمل طور پر منسوخ کر دے۔
  • ادارہ معروضی حالات یا کسی بھی وجہ سے معلم/ معلمہ کو عارضی طور پر غیر فعال کر سکتا ہے یا ان کی کی تقرری کو منسوخ کر سکتا ہے۔
head design

مقامی ذمہ دار

head design

ہر مکتب کا مقامی ذمہ دار یا درخواست گزار وہ شخص ہوگا جس کی طرف سے ادارے کو مکتب رجسٹریشن کے لیے درخواست موصول ہوگی۔ ذمہ دار کا مقامی ہونا لازمی ہے یعنی مکتب کا ذمہ دار وہ شخص بن سکتا ہے جو مکتب کے محلے میں یا قرب وجوار میں رہائش پذیر ہو اور مکتب کے فعال یا غیر فعال ہونے پر آسانی سے نظر رکھ سکتا ہو۔

مقامی ذمہ دار کے لیے پالیسیز

  • مقامی ذمہ دار کے لیے ادارے کے اغراض ومقاصد اور خصوصا مکتب رجسٹریشن کی شرائط سے واقف ہونا ضروری ہے۔
  • مقامی ذمہ دار کے لیے اس بات کی تصدیق کرنا ضروری ہے کہ رجسٹریشن کے لیے دی جانے والی درخواست شرائط پر پورا اتررہی ہے۔
  • مقامی ذمہ دار مکتب کی فعالی پر خصوصی نظر رکھے گا اور مکتب میں تعلیمی سلسلہ موقوف ہونے کی صورت میں ادارے کوبروقت مطلع کرنا اپنی ذمہ داری سمجھے گا۔
  • مکتب سے متعلق کسی قسم کی مقامی نوعیت کی شکایت کو از خود دیکھنے کی کوشش کرے گا۔
  • مکتب سے متعلقہ کسی بھی مسئلے یا ضروری کام کی صورت میں ادارہ ضرورت پڑنے پر مقامی ذمہ دار سے رابطہ کرے گا۔
  • مقامی ذمہ دار اگر موضع اقامت چھوڑنا چاہتا ہے یا کسی اور وجہ سے ذمہ داری سے سبکدوش ہونا چاہتا ہے تو اس کے لیے ضروری ہوگا کہ ادارے کو بروقت مطلع کرے تاکہ متبادل انتظام کیا جاسکے۔
head design

مکتب ایکٹویشن پراسس

head design

نئے مکتب کی رجسٹریشن سے لے کر فعالی تک کا مکمل پراسس درج ذیل ہوگا:

  • مکتب رجسٹریشن پراسس کا یقینی ہونا۔
  • رجسٹرڈ ٹیچر کی تقرری۔
  • سٹوڈنٹس کا ایڈمیشن۔
  • مکتب کی ایک عدد ویڈیواور تصاویر کی فراہمی۔

نوٹ: مکتب رجسٹریشن اورٹیچرکی تقرری کے بعد -ایکٹیویشن کاسارا پراسس ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔

مکمل پراسس کی تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

مکتب رجسٹریشن:

مکتب کی رجسٹریشن کے مراحل:

  • مقامی ذمہ دار کی تعیین، ذمہ سے باہمی رابطہ، ٹرسٹ کی پالیسیز سے اتفاق۔
  • مکتب ویڈیواور تصاویر ریکارڈمیں شمولیت۔ (اگرمکتب پہلے سے چل رہا ہو۔)

نوٹ: رجسٹریشن کے بعدکسی بھی وجہ سےمکتب کی فعالی میں تاخیر ہوسکتی ہےیارجسٹریشن کینسل کی جاسکتی ہے۔

ٹیچررجسٹریشن:

  • رجسٹریشن فارم۔ فارم آن لائن اورآف لائن فل کرنےکی سہولت میسر ہوگی۔ ( ٹیچر رجسٹریشن فارم)
  • ادارے کی طرف سے مطلوبہ تعلیم قابلیت کا اہل ہونا۔
  • شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی۔
  • تعلیمی اسناد کی کاپی۔
  • ٹیسٹ اور انٹرویو کے ذریعے لیول کا جائزہ۔
  • لیول کی تعیین۔
  • ٹیچرلیول پر پورا اترنے کی صورت میں رجسٹریشن نمبر کی فراہمی کے ساتھ رجسٹریشن ہوجائے گی۔ بصورت دیگر دوبارہ ٹیسٹ وانٹرویو دینا ہوگا۔

نوٹ: ٹیسٹ اور انٹریوز سال میں دو مرتبہ ہوں گے۔

ٹیچرکی تقرری:

ٹیچر کی تقرری کے مراحل:

  • ٹیچر رجسٹریشن۔ (اگرٹیچر پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو رجسٹریشن نمبر)
  • متعلقہ مکتب کے مقامی ذمہ دارسے اپروول۔(اگر رجسٹریشن کے دوران اپروول نہ ہوئی ہو)
  • تقرری فارم پُر کرکے جمع کروانا۔ (تقرری فارم)
  • مقامی ذمہ دار کی تعیین، ذمہ سے باہمی رابطہ، ٹرسٹ کی پالیسیز سے اتفاق۔
  • مختصر ورکشاپ، جس میں ادارےکےمکاتب ٹیچرزکے لیے پالیسی اور نظم سمجھایا جائےگا۔(ٹیچرز کے لیے پالیسیز)

نوٹ: (پہلی بار تقرری کے لیے یہ ورک شاپ ضروری ہے۔)