head design

علمِ دین فاؤنڈیشن کاتعارف

head design

علمِ دین فاؤنڈیشن اپنی نوعیت کا ایک منفرد دینی ادارہ ہے۔ دین کی بنیادی تعلیمات خصوصا وہ احکامات جن کا علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے آسان انداز میں لوگوں تک پہنچانا ادارے کا اصل ہدف ہے۔ ادارہ ہر عمر کے افراد کے لیے ان کی عمر کا لحاظ رکھتے ہوئے نصاب تیار کررہا ہے یا پہلے سے تیارہ شدہ نصاب تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ مختلف علاقوں میں چھوٹے چھوٹے مکاتب قائم کرکے بچوں، جوانوں اور عمر رسیدہ خواتین وحضرات کو دینی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہمارا نصب العین ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ ہر مسلمان خواہ مرد ہو یا عورت دینی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر اس دنیا میں بھی بہترین زندگی گزارے اور اُخروی زندگی کے لیے بھرپور تیاری کرکے یہاں سے رخصت ہو۔

علمِ دین فاؤنڈیشن ایک فلاحی ادارہ ہے جو ڈونیشن (تعاون) کی بنیاد پر چلتا ہے۔ ادارے سے منسلک سٹوڈنٹس سے کسی قسم کی فیس نہیں وصول کی جاتی۔ ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی کو عملے، اساتذہ، طلبہ اور ادارے کی دیگر ضروریات پر خرچ کیا جاتا ہے۔

about-image
head design

علمِ دین فاؤنڈیشن کے اہداف ومقاصد

head design
  • الفاظ کے درستگی کے ساتھ اورعمدہ لہجے میں قرآن مجید کی تعلیم کا انتظام کرنا
  • ہر عمر کے افراد کے لیے عملی مشق کے ساتھ مکمل نماز سکھانے کا اہتمام کرنا
  • ہر عمر کے افراد کے لیے روزہ مرہ زندگی سے متعلق بنیادی دینی تعلیمات کو عام کرنا
  • زندگی کے ہرشعبے سے وابسطہ افراد کے لیے دینی تربیتی شارٹ کورسز کااجراء کرنا
head design

سلسلۂ مکاتب

head design

علمِ دین فاؤنڈیشن کے تحت مختلف علاقو ں میں چھوٹے چھوٹے دینی مکاتب کا اجراء کیا گیا ہے۔ یہ مکاتب محلوں میں موجود مساجد اورمیسرعمارتوں میں قائم کیے گئے ہیں، جہاں پر مقامی معلمین اور معلمات اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔ان مکاتب میں بچوں اور بچیوں کے لیےناطرہ قرآن کے علاوہ بنیادی دینی تعلیم اورتربیت کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ فروری 2021 ء میں اس سلسلے کا باقاعدہ آغاز کیا گیا تھا۔ الحمدللہ ان مکاتب کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک ادارے کے ساتھ رجسٹرڈ مکاتب کی تعداد 52 اور فعال مکاتب کی تعداد 24 ہے، جبکہ 50 کے قریب مزید درخواستیں زیر غور ہیں۔ ان مکاتب سے استفادہ کرنے والے سٹوڈنٹس کی تعداد 1700 تک پہنچتی ہے جبکہ موجودہ فعال سٹوڈنٹس کی تعداد تقریبا 700 تک ہے۔ ادارہ اس سلسلے کو مزید وسیع کرنے ارادہ رکھتا ہے۔

head design

ہمارے کورسز

head design
feature-image
نورانی قاعدہ
تفصیل دیکھیں
feature-image
ناظرہ قرآن مجید
تفصیل دیکھیں
feature-image
ترجمہ قرآن مجید
تفصیل دیکھیں
feature-image
بنیادی دینی تعلیم
تفصیل دیکھیں
feature-image
کورس برائے خواتین
تفصیل دیکھیں
head design

بنیادِاسلام

head design

حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنےفرمایا:اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے۔ اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور حضرت محمد مصطفیﷺاللہ تعالیٰ کے بندے اور اُن کے رسول ہیں، نماز قائم کرنا، زکوٰۃ ادا کرنا، حج کرنااور رمضان کے روزے رکھنا۔

شہادت

شہادت اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے پہلا رکن ہے۔ شہادت سے مراد اس بات کی گواہی دینا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں۔اور حضرت محمد ﷺاللہ تعالیٰ کے بندے اور رسول ہیں۔

faith-image

نماز

نماز کو دین کا ستون قرار دیا گیا ہے اور مسلمانوں پر دن میں پانچ نمازیں فرض کی گئی ہیں۔ جو مسلمان پانچ وقت کی نمازوں کا اہتمام کرتے ہیں آپ ﷺ نے ان کے لیےجنت کی خوش خبری دی ہے۔

faith-image

روزہ

اپنے پروردگار کے حکم کو مانتے ہوئے دن بھر بھوک پیاس برداشت کرنا روزہ ہے۔ مسلمانوں پر سال میں ایک ماہ رمضان المبارک کے روزے فرض کیے گئے ہیں۔ روزے کے اجر وثواب کی خصوصی ذمہ داری پروردگار نے خود لے رکھی ہے۔

faith-image

زکوٰۃ

اللہ تعالیٰ کے راستے میں مال خرچ کرنا دین ِاسلام میں بہت ہی پسندیدہ عمل ہے۔ جن لوگوں کو اللہ تعالی ٰنے اضافی مال ودولت سے نوازا ہے ان کے لیے لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے مال سے مخصوص حصہ مستحق لوگوں پر خرچ کریں۔ یہ عمل زکوٰۃ دینا کہلاتا ہے۔ زکوۃ ایک اسلامی فریضہ ہے۔

faith-image

حج

حج بھی دینِ اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک رکن ہے۔ جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے مالی وسعت دے رکھی ہے ان کے لیے لازم ہے کہ وہ زندگی میں ایک بار بیت اللہ کا حج کریں۔

faith-image
فرمانِ مُصطفیٰ ﷺ

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : "اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے نزدیک اعمال میں پسندیدہ عمل وہ ہے جس پر ہمیشگی ہو، اگرچہ وہ عمل تھوڑا ہو"۔

(صحیح مسلم:783b)
فرمانِ مُصطفیٰ ﷺ

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : "تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن مجید کو سیکھے اور سکھائے''۔

(صحیح بخاری:5027)
فرمانِ مُصطفیٰ ﷺ

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : "حقیقی مسلمان تو وہی ہے جس کی زبان اور ہاتھ کے شر سے دوسروں مسلمان محفوظ رہیں"۔

(صحیح بخاری:6484)

ہم سے رابطہ کریں

!Thank you for contacting "Ilm e Deen Foundation". Our team will respond to you soon. In Sha Allah

رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ’’علمِ دین فاؤنڈیشن‘‘ کی ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!

!.Please complete the Captcha